ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سداپور: سرکاری ملازمین پر ’یسما‘ عائد کرنے کا موقع نہیں آئے گاکل تک مسئلہ حل کرلیاجائے گا: وزیرا علیٰ بومائی

سداپور: سرکاری ملازمین پر ’یسما‘ عائد کرنے کا موقع نہیں آئے گاکل تک مسئلہ حل کرلیاجائے گا: وزیرا علیٰ بومائی

Tue, 28 Feb 2023 20:25:35    S.O. News Service

سداپور:28؍ فروری (ایس اؤ نیوز )سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ترمیم کرتےہوئے ان کے مسائل کو حل کرلیاجائے گا۔ آج شام ہی کمیشن اور افسران کے ساتھ گفت وشنید ہوگی۔ سرکاری ملازمین ہمارے ہی ہیں۔ انہی کی تنخواہوں کے لئے 7ویں پے کمیشن کو تشکیل دیا  گیا ہے۔ کل سے شروع ہونےو الے سرکاری ملازمین کے ہڑتال کو دیکھتےہوئے ریاستی وزیرا علیٰ بسوراج بومائی نے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔

سداپور میں اخبارنویسوں سے بات کرتےہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری ملازمین نےمطالبہ کیا ہےکہ عبوری رپورٹ لے کر اس کی سفارشات کو نافذ کیاجائے ۔ان کے مطالبات کو دیکھتےہوئے پے کمیشن سے کہاگیا ہےکہ وہ فوری طورپر عبوری رپورٹ دیں۔ ہماری سرکار نے ہی 7ویں پےکمیشن کو تشکیل دی  ہے۔ جب پے کمیشن تشکیل دیاگیا ہے تو اس کی سفارشات نافذ کرنا ہی ہے۔ اس معاملےکو لےکر ودھان سبھا اجلاس میں بھی وضاحت کی جاچکی ہے۔وزیراعلیٰ نے تیقن دیا کہ  کسی حال میں بھی سرکاری ملازمین پر ’یسما‘ جاری نہیں کیاجائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ایکسائز ٹینڈر میں گھپلے کو لے کر کانگریس نے جو الزام لگایا ہے اس تعلق سے کانگریس ہی تفصیل دیں۔ ہم کسی بھی جانچ کے لئے تیار ہیں ۔ کوئی تفصیل دئیے بغیر صرف الزام تراشی کی جاتی ہے تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ خیال رہےکہ کانگریس لیڈر پریانکا کھرگے نے ایکسائز ٹینڈر گھپلے کو لےکر ایک آڈیو کا اجراء کیا تھا۔  وزیرا علیٰ نےکہاکہ خود پریانکا کھرگے پر بھی کئی سارے الزامات ہیں۔ پی ایس آئی  معاملے کو لےکر پریانکا کھرگے پر الزام ہے۔ وزیر علیٰ نے کہاکہ ریاست میں لوک آیوکتہ ہے وہاں شکایت درج کریں ، وہیں سے جانچ ہوگی۔


Share: